• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: رنگ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

پشاور میں فائرنگ کر کے اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے تھانا مچنی گیٹ کی حدود میں رکشے پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید