شہرِ قائد میں موسم صبح میں خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف اور دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم و مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہوگئی ہے اب ہوائیں شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔