کوئٹہ میں عید میلاد النبی صل اللّٰہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس مناسبت سے خصوی کیک بھی تیار کیا گیا۔
کوئٹہ میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مقامی بیکری کی جانب سے 80 پونڈ کا خصوصی کیک تیار کیا گیا۔
بیکری کے عملے نے عید میلادﷺ کی مناسبت سے کیک کو خوبصورتی سے سجایا، بعد میں اس کیک کو شہر کے وسطی علاقے باچاخان چوک پر لایا گیا جہاں علامہ شہزاد عطاری نے دیگر علماء اور مختلف علاقوں سے جمع ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کے ہمراہ اس کیک کو کاٹا۔
بعدازاں کیک کو جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔