• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کی اسپتال آمد، مداحوں میں تشویش

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

بھارتی وَن ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز ممبئی کے کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں اِن کی صحت سے متعلق  تشویش کی لہر دور گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں تاہم میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر وہ تیزی سے اندر چلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے مداحوں کو اس لیے بھی تشویش لاحق ہو گئی ہے کیوں کہ روہت آسٹریلیا کے خلاف آنے والی وَن ڈے سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔


روہت شرما نے بھارت کے لیے آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تھی جبکہ اِن کا آخری کرکٹ میچ رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید