• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کا سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سلمان علی آغا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس وقت ہمارا ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ میں اور شاہین آفریدی اپنی سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کریں گے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے مشہور کھلاڑیوں پر بھی زور دوں گا کہ وہ ان لوگوں کی تعمیر نو کے لیے عطیات دیں جن کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کو مون سون کے دوران دوسرے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق جون کے آخر سے لے کر اب تک 900 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 1 ہزار 400 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید