ایشیا کپ ٹورنامنٹ آج متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کر دی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کی۔
ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد آج کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف میچ کھیل سے کرے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔