• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

دنیا کی تیز ترین میراتھون میں سے ایک برلن میراتھون کل ہوگی۔

برلن میراتھون میں اوور سیز پاکستانیوں سمیت 17 سے زائد پاکستانی رنرز ایکشن میں ہوں گے۔

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد رنر ذیشان رب کیریئر کی 41 ویں میراتھون دوڑیں گے جبکہ کراچی کے مصطفیٰ جعفر، عدیل سردار اور کامران لاکھانی بھی ایکشن میں ہوں گے۔

اس کے علاوہ کراچی کی حنا شوکت اور کوکب سرور بھی برلن میراتھون کی پاکستانی لائن اپ میں شامل ہیں۔

برلن میراتھون کے 51 ویں ایڈیشن میں 150 ملکوں کے ہزاروں رنرز ایکشن میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید