• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے ملک بھر میں اسکولز کیلئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

تصاویر بشکریہ رپورٹر
تصاویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 26-2025 کا افتتاح کیا۔ 

لاہور کے مقامی اسکول میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہے، اُمید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔ 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس اسکول سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، خوشی ہے کہ اسی اسکول سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا اور اس سطح سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U17, U15 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید