• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثناء ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھے نتائج کیلئے پرعزم

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھے نتائج کےلیے پرعزم ہیں۔

میگا ایونٹ میں شرکت کےلیے روانگی سے قبل فاطمہ ثناء نے کہا کہ بھارت سے پہلے بنگلادیش سے میچ ہے، اس مقابلے سے اچھا مومینٹم بن جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے ٹی20 ورلڈ کپ میں مقابلے کا اضافی دباؤ نہیں ہوگا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ پرفارمنس دینے والی بیٹر سدرا امین نے کہا کہ ہر پلیئر ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتی ہے، ٹیم میں پاور ہٹرز کی کمی نہیں۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز کا فائدہ ہو گا، اس مرتبہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے آج لاہور سے سری لنکا روانہ ہو رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید