آسٹریلوی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ایشیز سیریز کے آغاز کی تاریخ بھول گئے۔
تاریخی سیریز سے متعلق آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے ساتھی کھلاڑیوں کو اس حوالے سے فون کردیا۔
آسٹریلوی اسپنر نے فون پر دیگر کھلاڑیوں سے ایشیز سیریز کے آغاز کی تاریخ پوچھی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
اس پر کپتان پیٹ کمنز نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم، کیا گوگل پر بھی سیریز کے آغاز کی تاریخ نہیں ہے؟
مچل اسٹارک نے کہا کہ اس بارے میں شاید ہیزل ووڈ کو پتا ہوگا، اس سوال پر اسکاٹ بولینڈ اور ہیزل ووڈ نے بھی انکار میں جواب دیا ۔