• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھیو ہیڈن کی پیشگوئی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی سوشل میڈیا پر پیشگوئی نے ہلچل مچادی۔

53 سالہ میتھیو ہیڈن کے مذاق میں کیے گئے اعلان پر اُن کی بیٹی گریس ہیڈن بھی سامنے آئی اور انگلش بیٹر جو روٹ سے سنچری بنانے کی اپیل کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر نے سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران پیشگوئی کی کہ اس بار جو روٹ ایشیز سیریز میں آسٹریلوی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری ضرور بنائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی میتھو ہیڈن نے مزاحیہ اندار میں کہا کہ اگر جو روٹ آسٹریلیا کے خلاف سنچری نہ بناسکے تو وہ میلبرن گراؤنڈ میں برہنہ حالت میں چلیں گے۔

جو روٹ نے ٹیسٹ میں 13 ہزار 543 رنز بنائے ہیں، ان کی سنچریوں کی تعداد 39 ہے لیکن ان میں سے ایک بھی آسٹریلیا میں نہیں ہے۔

ہیڈن کی صاحبزادی، جو اسپورٹس پریزینٹر بھی ہیں، نے گفتگو میں مزید مزاح پیدا کرنے کےلیے کہہ دیا کہ ’جو روٹ برائے مہربانی ایک سنچری ضرور بنادینا‘۔

میتھیو ہیڈن کی پیشگوئی اور گریس کی مزاحیہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خوب رنگ جم گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید