• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور صائم ایوب کی تنزلی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے۔

سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 6 درجہ بہتری کے بعد 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد  12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔

بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن 6 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان 1 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں  اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان کے صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے

سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں، افغانستان کے راشد خان 5 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور فہیم اشرف 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید