بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟
اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر ہم کھیل رہے ہیں تو ہمیں کھیل کے جذبے سے کھیلنا چاہیے۔
بھارتی سیاستدان نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا چاہیے، 1999 میں جب کارگل کی جنگ ہو رہی تھی، سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم مانچسٹر میں پاکستانی پلئیرز سے ہاتھ ملا رہے تھے، کھیل کا جذبہ اس سے مختلف ہے جو ممالک کے درمیان ہوتا ہے۔