ریاض (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد کا بڑا فیصلہ، 5سال تک مکان کے کرایوں میں اضافہ معطل، کرایہ داروں اور مالکان کے تعلقات منظم کرنے کا حکم،کرایہ داروں کا تحفظ یقینی بنایا گیا،مکانات کے استحکام کو بڑھانے اور مکان مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان تعلقات کو منظم کرنے کے اقدام کے تحت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جائیداد کے کرایوں میں سالانہ اضافے کو پانچ سال کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کرایہ دار چاہے تو مکان مالکان کے لیے لیز کی تجدید کرنا لازم ہوگا۔ صرف مخصوص معاملات میں مالک مکان لیز کی تجدید سے انکار کر سکے گا۔