• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خاتون سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی ہوئی گاڑی، نقدی، پستول، گولیاں اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید