• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کپتان کو میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کر دیا۔

پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی بھارتی کپتان سے سوال کے لیے مائیک مانگتے رہے مگر مائیک نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا مینجر نے ایک پاکستانی صحافی کو مائیک دیا، لیکن تعارف ہوتے ہی مائیک واپس مانگ لیا۔

پاکستانی صحافی نے سوریا کمار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہاتھ نہیں ملائے، ٹرافی فوٹو سیشن نہیں کیا، ٹرافی نہیں لی۔ تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لے آئے۔

پاکستانی صحافی کی بات مکمل ہوئی تو بھارتی کپتان نے اپنے میڈیا مینجر سے پوچھا، ’بولنا ہے یا نہیں بولنا؟‘

صحافی کے سوال پر سوریا کمار آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید