محکمہ جنگلی حیات نے افزائش کے سیزن میں سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے ہیں۔
محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق چند دنوں میں سبز کچھوؤں کے 224 بچے سمندر میں چھوڑے گئے ہیں، جن میں 104 ننھے کچھوے گزشتہ ہفتے سمندر کے حوالے کیے گئے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اب تک گرین ٹرٹل کے 9 ہزار 500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔
محکمے کے مطابق افزائش نسل کے لیے کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلوں پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔