• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی عاجزی، بزرگ خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عاجزی کی مثال قائم کر دی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی بزرگ خاتون کو احتراماً راستہ دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ محمد بن راشدالمکتوم اپنے محافظوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں موجود ہیں۔

شاپنگ مال میں ایک بزرگ خاتون شیخ محمد بن راشد المکتوم کے سامنے آجاتی ہیں جسے ان کے محافظ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے محافظوں کو روکا اور بزرگ خاتون کو احتراماً راستہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین  حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس عمل کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید