واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی سینیٹ کی صحت، تعلیم، لیبر اورپنشن کمیٹی کی ایک رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہےکہ مصنوعی ذہانت 10برس کے دوران100ملین ملازمتیں ختم کرسکتی ہے ۔کمیٹی کی اس رپورٹ میں "مصنوعی محنت" معیشت کی تشکیل نوکرنے کےحوالے سے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی تجزیہ استعمال کیا گیا ۔اے آئی سےوائٹ کالر اور بلیو کالر دونوں طرح کے پیشے بری طرح متاثر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، فاسٹ فوڈ کی 89فیصد، اکاؤنٹنگ کی 64فیصد، اور ٹرکنگ کی 47فیصد نوکریوں کو آٹومیشن کا خطرہ ہے۔اس رپورٹ کی سربراہی کرنے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے پیر کو کہا کہ امراء کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کارپوریٹ امریکہ کو کروڑوں اچھی تنخواہ والی ملازمتیں ختم کرنے، لیبر کے اخراجات میں کمی لانے اور منافع بڑھانے کی اجازت دے گی۔