دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے ہونے لگے۔
طاہر امین نے دبئی کی برق رفتار ہائی وے شیخ محمد بن زاید روڈ پر گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا تو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پرچم اُٹھایا اور اس کو عزت اور حترام سے چوما۔
دبئی کے شیخ محمد بن زاید روڈ پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔
اماراتی سوشل میڈیا صارفین سراہ رہے ہیں کہ کوئی پاکستانی ہی یہ کر سکتا ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر امین نے کہا کہ 18 سال پہلے دبئی آیا تھا، بطور کلینر کام کرتا تھا اور اب بطور منیجر ذمے داریاں نبھا رہا ہوں۔
ان کے بقول دبئی نے بہت کچھ دیا تو اب بطور پاکستانی ہماری ذمے داری ہے کہ ہم بھی اس ملک اور پرچم کی بھرپور عزت کریں۔