سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی، پیر سے ترقی شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں، یہ سیاست دانوں کا سارا جھگڑا آپس کا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں، آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا کام کر دیا جو حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا، ان کی بہنوں نےان کی کمزوری بتا دی کہ اگر کوئی بانی سے نہ ملے تو فرسٹریٹڈ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے ترقی شروع ہو جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کر چکے ہیں۔