• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں میں غیر حاضر، پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انھوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید