• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ عرب میں موجود طوفان ’شکتی‘ کمزور ہو کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے کے بعد ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 960 کلومیٹر دور موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن کا 6 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سمندری طوفان اگلے 12 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر کم دباؤ میں بدل جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ طوفان کے باعث اگلے 12 گھنٹوں تک سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر آج گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید