• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سگریٹ، ویپ، ای شیشے کی فروخت روکنے کا بل سینیٹ میں جمع

ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت روکنے کابل سینیٹ میں جمع کرادیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا کہ نکوٹین لینے کی بیٹری سے چلنے والے ہر آلے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

سینیٹر سرمد علی کے بل کے مطابق عوامی مقامات پر ای سگریٹ، ای شیشہ یا ویپ کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے، اشتہار، فروغ اور اسپانسرشپ پر پابندی لگائی جائے۔

بل میں کہا گیا کہ پہلی بار خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے اور دوسری بار خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔

بل کے مطابق تعلیمی ادارے کی 50 میٹر حدود میں فروخت پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی بل کی تجاویز میں شامل ہے، جرم دہرانے پر جرمانے کی سزا 5 لاکھ روپے ہوگی۔

ای سگریٹ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ای سگریٹ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں ای سگریٹ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا، 10 کروڑ سے زائد افراد ای سگریٹ کے عادی ہیں، جن میں ڈیڑھ کروڑ بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ای سگریٹ نکوٹین کی لت کی ’نئی لہر‘ کو ہوا دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید