• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی کو معشیت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کےلیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ بیرونی استحکام کو متاثر کرسکتا ہے، عالمی سطح پر غیریقینی صورتِ حال برقرار ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 200 ارب روپے کا ٹیکس کم جمع ہوا۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی جبکہ کھاد پر ٹیکس بڑھانے، کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ایک سال کی مہلت مانگ لی۔

قومی خبریں سے مزید