• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹنگ ایپ پر قومی راز شیئر کیوں کیے؟ امریکی فضائیہ کے ملازم کو 6 سال قید کی سزا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ایئر فورس کے ایک ملازم کو ڈیٹنگ ایپ پر محبوبہ کو قومی راز بتانا پڑا مہنگا، 6 سال قید کی سزا ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے سابقہ سیویلین ملازم کو ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر خفیہ معلومات شیئر کرنے پر 6 سال کی سزا سنادی ہے۔

امریکی آرمی کے 64 سالہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلیٹر نے اپنی محبوبہ کو خفیہ معلومات فراہم کیں جو مبینہ طور پر یوکرین میں رہائش پزیر ہے۔

سزا سنائے جانے سے قبل سلیٹر امریکی فضائیہ کے اہم شبعے یو۔ایس۔ اسٹریجک کمانڈ کے ساتھ منسلک تھے جہاں انکے پورٹ فولیو میں نیوکلیئر ڈیٹرنس کے حوالے سے کام شامل تھا۔

امریکی ادارہ انصاف کی جانب سے بتایا گیا کہ سلیٹر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے قومی دستاویزات سے تفصیلات آگے منتقل کیں جن میں یوکرین جنگ میں مبینہ فوجی اہداف اور روسی فوجی صلاحیتوں کے بارے میں حساس معلومات شامل تھیں۔

وفاقی جج نے سلیٹر کو ماہ قید اور 25 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید