• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتھونی البانیز منصب پر رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بن گئے

انتھونی البانیزی منصب پر رہتے ہوئے  شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بن گئے

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب ان کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے 62 سال کی عمر میں شادی کرلی۔ انتھونی البانیز اپنی دوست جوڈی ہیڈن  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز کینبرا میں واقع سرکاری رہائش گاہ دی لاج میں ایک مختصر اور نجی تقریب رکھی۔  یوں وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے جنہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے شادی کی ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تاریخ اور انتظامات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ 

البانیز نے گزشتہ سال ویلنٹائنز ڈے پر ہیڈن کو پروپوز کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی اس سال متوقع تھی۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں نے کہا کہ وہ اپنے پیار اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے عزم کو اپنے پیاروں کے سامنے شیئر کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

البانیز کا بیٹا نیتھن بھی تقریب میں شریک تھا جبکہ ان کا پالتو کتا بھی اس پر مسرت موقع پر موجود تھا، وزیراعظم کی دلہن جوڈی ہیڈن کی پانچ سالہ بھانجی ایلا نے فلاور گرل کا کردار ادا کیا، جو سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق البانیز اور ہیڈن پیر سے جمعہ تک آسٹریلیا ہی میں نجی خرچ پر ہنی مون منائیں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی برسرِ اقتدار وزیراعظم نے شادی کی ہے، ان کی پہلی شادی 19 برس تک چلی، پہلی بیوی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جو اس تقریب میں بھی شریک تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید