جنیوا( نیوز ڈیسک)سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت برن میں فلسطین کے حامی مظاہرین سے جھڑپوں میں 18پولیس اہلکار اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق یہ مظاہرہ غیر مجاز تھا۔ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف سوئس دارالحکومت میں ہونے والا احتجاج اس وقت پرتشدد ہو گیا جب پولیس نے مظاہرین کی نقل و حرکت کو روکنے کی کوشش کی جو مختلف اشیا اور پتھرپھینک رہے تھے۔