• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لطف الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔

لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے پر ہم نے کاغذات جمع کیے لیکن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، گورنر کا خط جب آیا تب ہمیں معلوم ہوا کہ استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہو پھر نیا وزیراعلیٰ منتخب ہو۔

قومی خبریں سے مزید