• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن بچکانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا، سلمان اکرم راجا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچکانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پیدا کرسکتے ہیں، یہ بری طرح ناکام ہوچکےہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا نہیں کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں،تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوس ناک ہے، دو برادر مسلمان ملکوں میں جنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے، ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور یہاں پر دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے، امن نہیں ہوسکتا۔


قومی خبریں سے مزید