• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نےکہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا، عاطف خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب دو دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید