• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سیکریٹری ہیلتھ کو مالی بدعنوانی کے 25 کیسز کی تحقیقات 30 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق 2021 اور 22 میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز میں ادویات غیرقانونی طور پر خریدی گئیں۔2021 اور 22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق اسپتالوں کے لیے سامان  اور ادویات مارکیٹ سے تین گنا زائد نرخ پر خریدنے کا انکشاف ہوا

چیئرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید