• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و روسی صدور کی ملاقات منسوخ نہیں ہوئی: کریملن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن—فائل فوٹو

روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق امریکی اور روسی صدور کی ملاقات منسوخ نہیں ہوئی، ایسی باتیں درست نہیں ہیں۔

ماسکو سے کریملن کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان اتفاق ہے کہ دونوں صدور کی ملاقات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن اپنے امریکی ہم منصب ٹرمپ کی یوکرین بحران کو حل کرنے کی خواہش کی قدر کرتے ہیں۔

کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین بحران فوری حل نہیں ہوسکتا ہے، صدر ٹرمپ نے پہلے کہا کہ ہنگری میں سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صدر پیوٹن نے اس سے اتفاق کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید