• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے برازیل کیساتھ تجارت و دیگر معاملات پر ڈیل ہو جائے گی: ٹرمپ

 
امریکی صدر ٹرمپ اپنے برازیلین ہم منصب  لوئس ایناسیو لولا ڈی سلوا سے گفتگو کے دوران مسکرا رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امریکی صدر ٹرمپ اپنے برازیلین ہم منصب  لوئس ایناسیو لولا ڈی سلوا سے گفتگو کے دوران مسکرا رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برازیل کے صدر لوئس ایناسیو لولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود برازیل پر ٹیرف اور پابندیوں کے حل کے لیے فوری ملاقات کریں گے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ برازیل کے ساتھ تجارت اور دیگر معاملات پر ڈیل ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بات کوالالمپور (ملائیشیا) میں منعقدہ 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر برازیل کے صدر لوئس ایناسیو لولا ڈی سلوا سے اپنی ملاقات کے موقع پر کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ برازیل کے صدر سے ملاقات بڑے اعزاز کی بات ہے، برازیل ایک عظیم، خوبصورت اور بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ہوئی اور اچھے انداز میں ختم ہوئی، تیز رفتار پروگریس پر اعتماد ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برازیلین صدر نے امریکا کے ساتھ غیر معمولی تعلقات رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اختلافات کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید