• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے: اسلامی فوجی اتحاد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلامی فوجی اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اسلامی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں کوشش میں ہیں کہ وہ اپنے تخریبی مقاصد کی حمایت کے لیے مالی وسائل کے نئے طریقے ایجاد کریں۔

اسلامی فوجی اتحاد نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے۔

اسلامی فوجی اتحاد کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید