• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئیں: امریکی وزیرِ خزانہ

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ—فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ 

ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد امریکی سویا بین کاشتکار بہتر کاروباری مواقع سے خوش ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید