• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں صدارت کی تیسری مدت کیلئے انتخابات لڑنا پسند کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028ء میں تیسری صدارتی مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

ڈونلد ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں صدارت کی تیسری مدت کا انتہائی خواہشمند ہوں، میرے نمبر سب سے بہترین ہیں مگر میں نے واقعی اس معاملے پر تاحال بہت زیادہ غور نہیں کیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی متنبہ کیا کہ وہ مستقبل میں ریپبلکن پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کی دو اہم شخصیات، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی ونس کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس واقعی اچھے لوگ ہیں، اِن میں سے ایک ابھی یہاں کھڑا ہے۔

بعدازاں انہوں نے جے ڈی ونس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے جے ڈی بہت اچھے نائب صدر ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ان دونوں کے خلاف کوئی بھی مقابلے میں سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ امریکی آئین میں یہ بات واضح ہے کہ صدر کو صرف دو مدتوں تک انتخاب لڑنے کی اجازت ہے، تیسری مدت آئینی حدود کے اندر نہیں آتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید