• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور جنوبی کوریا نے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز جنوبی کوریا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دی۔

سیول خبر ایجنسی کے مطابق فریقین کے درمیان جولائی میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے تحت سیول نے امریکی درآمدات پر بھاری محصولات سے بچنے کے لیے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم سرمایہ کاری کے ڈھانچے پر بات چیت تعطل کا شکار تھی، جو اب طے پا گئی۔

نئے معاہدے کے مطابق 200 ارب ڈالر نقد اقساط میں دیے جائیں گے، جبکہ 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جہاز سازی کے شعبے میں کی جائے گی، تاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی بحالی کے منصوبے کو تقویت دی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید