• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں, ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میدیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میدیا

سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔

دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ کے علاقے میں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے ملک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امداد کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید