• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر تنقید، نوبل انعام یافتہ نائجیرین مصنف کا امریکی ویزا منسوخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقد، وولے شوئینکا (Wole Soyinka) نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا امریکی ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 لاگوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 91 سالہ ادیب نے بتایا کہ ان کا ویزا ایک تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ یوگنڈا کے آمر عیدی امین سے کرنے پر منسوخ کیا گیا، میرے پاس اب کوئی ویزا نہیں، مجھے پابندی کا سامنا ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عیدی امین ایک بین الاقوامی قد کاٹھ رکھنے والے شخصیت تھے، ایک ریاستی رہنما تھے، اس لیے جب میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عیدی امین کہا تو میں سمجھا کہ میں ان کی تعریف کر رہا ہوں لیکن دراصل وہ ایک آمر جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ مصنف نے مزید بتایا کہ امریکی قونصل خانے نے مجھے پاسپورٹ کے ساتھ بلایا تاکہ ویزا منسوخ کیا جا سکے۔

عیدی امین یوگنڈا کے وہ فوجی حکمران تھے جنہوں نے 1971 سے 1979 تک حکومت کی اور اپنے جابرانہ طرزِ حکمرانی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث بدنام ہوئے۔

یاد رہے کہ وولے شوئینکا نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد احتجاجاً اپنا گرین کارڈ پھاڑ دیا تھا اور امریکی مستقل رہائش ترک کر دی تھی۔

امریکا میں ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے بعد ویزا پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جولائی میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نئی پالیسی کے تحت اعلان کیا تھا کہ نائیجیریا، کیمرون، ایتھوپیا اور گھانا کے شہریوں کو دیے جانے والے بیشتر غیر سفارتی ویزے اب صرف سنگل انٹری اور تین ماہ کے لیے موزوں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید