امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ای چالان کیخلاف درخواست دائر کر رہے ہیں۔
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ای چالان کی شکل میں بھاری جرمانے شہریوں پر عائد کیے گئے ہیں، ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زائد شہریوں پر جرمانے کیے گئے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شہریوں پر بھاری جرمانے ریاست کی نااہلی ہے۔ کراچی میں ٹوٹی سڑکیں، زیبرا کراسنگ، حد رفتار یا سائن بورڈز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کو تیار نہیں ہے۔