پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’سانول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی کے نئے لک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداح سدرہ نیازی کی خوبصورتی اور ان کے نئے لُک کا موازنہ کترینہ کیف سے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا یہ لُک بھارتی اداکارہ کے مشہور’چکنی چمیلی لُک‘ سے بہت ملتا جلتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس نئے لُک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین اُن کا موازنہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور اداکاراؤں سے بھی کر رہے ہیں۔