• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی کے ووٹر فراڈ الزام پر برازیلی ماڈل کی حیرت ”یہ کیسا پاگل پن ہے‘‘

کراچی (نیوز ڈیسک) راہول گاندھی کے ووٹر فراڈ الزام پر برازیلی ماڈل کی حیرت“یہ کیسا پاگل پن ہے!”ہریانہ انتخابات میں ووٹر لسٹ میں ماڈل کی ایک ہی تصویر22شناختوں کے ساتھ استعمال ہونے کا الزام، برازیلی ماڈل لارِسا نے وضاحت کی ہے کہ میری پرانی تصویر بغیر اجازت استعمال کی گئی، میرا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹر فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ہی تصویر مختلف شناختوں کے ساتھ 22 بار ووٹر لسٹ میں استعمال ہوئی اور وہ تصویر دراصل برازیلی ماڈل لارِسا کی نکلی۔ لارِسا نے اس انکشاف پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کیسی دیوانگی ہے!” اور وضاحت کی کہ یہ اُن کی ایک پرانی تصویر ہے جو اسٹاک فوٹو کے طور پر انٹرنیٹ پر موجود تھی، جسے ان کی اجازت کے بغیر بھارت کے ووٹر کارڈز میں استعمال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید