• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی: باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کیلئے 30ویں روز بھی بند

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، خیبر میں طورخم، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور کرم میں خرلاچی بارڈر 30ویں روز بھی بند ہے۔

چمن میں باب دوستی سے ہر قسم کی تجارت اور ویزا ٹریولنگ آج بھی معطل ہے۔

لیویز کے حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی بابِ دوستی سےانخلاء جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے ملک میں غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بدستور تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا، شمالی وزیرستان میں غلام خان، کرم میں خرلاچی سرحدیں بھی بدستور بند ہیں جس سے دونوں جانب کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید