اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومتِ پاکستان نے ملک میں تازہ ترین غربت اور عدم مساوات کے اعداد و شمار کے تعین کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، تاہم اس میں بین الاقوامی ڈونرز کے نمائندوں کو شامل کیے جانے پر ماہرینِ معیشت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، غربت کے تخمینے کی یہ کمیٹی (Poverty Estimation Committee) 17 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور یونیسف (UNICEF) کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ماضی میں صرف یونیسف کا نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوتا تھا، تاہم اب پہلی بار تینوں عالمی ادارے باضابطہ طور پر شریک ہوں گے۔