• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور نے کی۔

اجلاس کے دوران دونوں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور وژن 2030 کے تحت اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کے عزم کو دہرایا۔

قومی خبریں سے مزید