• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی و لڑکا قتل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔

فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید