• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سال بعد قدیم مصری فرعون توتنخامون کی ممی کے راز افشا

کراچی (نیوز ڈیسک) 100سال بعد قدیم مصری فرعون توتن خامون کی ممی کے راز افشا، ڈیجیٹل آرکائیو میں فرعون کے خزانوں اور آٹوپسی کی تفصیلات، ممی کے زیورات، تعویذ، خنجر، انگوٹھیاں عوام کیلئے آن لائن، توتنخامون جو قدیم مصر کا نوجوان فرعون تھا، کی ممی کو ایک صدی قبل پہلی بار کھولا گیا تھا، تین سال بعد کہ ہاورڈ کارٹر اور لارڈ کارنارون نے مصر کے ویلی آف دی کنگز میں اس کا مقبرہ دریافت کیا تھا۔ اس موقع پر کارٹر نے ممی پر موجود سونے کی انگوٹھیوں، تعویذوں اور باز نما کالر جیسے قیمتی اشیاء کا مشاہدہ کیا، جو اب تاریخ کے عظیم آثار میں شمار ہوتی ہیں۔ اب یہ تمام دستاویزات، تصاویر اور ڈرائنگز، جو کارٹر نے آٹوپسی کے دوران تیار کی تھیں، ڈیجیٹلائز کر کے آن لائن شائع کر دی گئی ہیں تاکہ ممی کے کھلنے کی صد سالگرہ کو یادگار بنایا جا سکے۔ یہ دستاویزات اور تصاویر، جن میں جادوئی لینٹر گلاس سلائیڈز بھی شامل ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریفیث انسٹی ٹیوٹ میں محفوظ ہیں اور اب "توت عنخ آمون اسپیشل آرکائیو" کے طور پر بیٹا فارمیٹ میں عوام کے لیے دستیاب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید