پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے انٹرٹینمنٹ کے نام پر مہمانوں بالخصوص خواتین کی تذلیل کرنے والے پوڈکاسٹرز پر شدید تنقید کی ہے۔
سحر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آج کل، بہت سارے پوڈ کاسٹ واقعی پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں جہاں پوڈکاسٹرز مہمانوں کو صرف ان کی تذلیل کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں اور ایسے سوالات پوچھتے ہیں جن کا مقصد واضح طور پر انہیں شرمندہ کرنا ہوتا ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے حالی ہی میں ایک پوڈ کاسٹ دیکھا جس میں میزبان نے ایک خاتون کو اس کی ویڈیوز دیکھا کہ یہ پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ سب جو آپ نے کیا یہ صحیح ہے یا غلط۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی کے لیے کیا صحیح ہے؟ یہ فیصلہ کرنے کا حق لوگوں کے پاس نہیں ہے، کسی کو بھی یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ کسی دوسرے انسان کو اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ زندگی انسان کو خدا نے دی ہے اور ہر انسان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔ بے شک، صحیح اور غلط کا فرق ہے لیکن یہ معاملہ خدا اور بندے کے درمیان ہے۔
سحر خان نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس قسم کے پوڈ کاسٹس میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم ایسے شوز میں نہ جائیں جہاں آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی تذلیل کی جائے گی۔
اداکارہ نے نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے پوڈکاسٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی سکون سے گزارو اور لوگوں کو تکلیف دینا بند کرو۔