• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری

اسلام آباد(فاروق اقدس)امریکا کے ایگزم بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے‘ یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں اہم معدنیات کی کانکنی میں مزید پیشرفت کے لیے ہے‘ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکرکے مطابق ایگزم بینک آئندہ برسوں میں تقریبا دو ارب ڈالر مالیت کے کانکنی کے جدید آلات اور خدمات پاکستان کو فراہم کرے گا تاکہ ریکوڈک منصوبے کو مکمل طور پر فعال کیا جا سکے ‘اس منصوبے کے نتیجے میں امریکا میں6ہزارجبکہ بلوچستان میں تقریبا ساڑھے سات ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے‘ یہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکا کی جانب سے اب تک سرمایہ کاری کے بڑے فیصلوں میں سے ایک ہے‘اس سے امریکی برآمد کنندگان ‘پاکستانی شراکت داروں اور مقامی کمیونٹی کو بھی فائدہ ہوگا‘امریکی سرمایہ کاری بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکرنے اپنے وڈیو پیغام میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ امریکا کےایگزم بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید